پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار افتخار ٹھاکر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں آج تک زندگی میں کبھی زکام، کھانسی یا جسم میں درد کی بھی شکایت نہیں ہوئی۔ افتخار ٹھاکر نے ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف پہلووں کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ میں پانچویں جماعت میں تھا تو میرے ایک دوست کو خون کی ضرورت پڑی تو میں نے پہلی بار خون کا عطیہ دیا شاید اس وقت ڈاکٹرز نے تھوڑا سا ہی خون لیا ہو مجھ سے لیکن میں تب سے خون کا عطیہ کرتا آرہا ہوں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خون کا عطیہ کرنے کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ آپ کے جسم کے اندر جتنی بھی آنتیں کام کررہی ہیں، ان میں خون جمنا شروع ہوجاتا ہے جس کی کئی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں خاص طور پر فاسٹ فوڈ کھانے سے ایسا ہوتا ہے۔ افتخار ٹھاکر نے کہا کہ جب آپ خون کا عطیہ کرتے ہیں تو آپ کے جسم میں موجود پرانا زنگ آلود خون نکل جاتا ہے پھر اس کے بعد جسم میں جو نیا خون بنے گا وہ تازہ ہوگا اور اس کا پریشر اچھا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلڈ کا یہ پریشر آپ کی آنتوں میں جمے ہوئے خون کو بھی نکال کر لے جائے گا جس کی وجہ سے آپ کو ہارٹ اٹیک یا برین ہیمریج جیسی بیماریاں ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ بات لکھ کر دے سکتا ہوں کہ جو انسان ہر 90 دن کے بعد خون کا عطیہ کرتا ہے اسے کبھی دل کا دورہ پڑنا یا فالج جیسا کوئی مرض لاحق نہیں ہوسکتا۔ افتخار ٹھاکر نے کہا کہ میں دوسروں کی مثال دینے کی بجائے آپ کو اپنی مثال دیتا ہوں، میں اب 62 سال کا ہوں اور مجھے نہیں یاد کہ جب سے میں نے ہوش سنبھالا ہے کبھی سر درد کی گولی کھائی ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ جو ابھی پوری دنیا میں کورونا پھیلا ہوا تھا، میں نے اس دوران سب سے زیادہ سفر کیا اور میں نے اس سے پہلے زندگی میں کبھی اتنا کام نہیں کیا جتنا کورونا کے ان دو سالوں میں کیا۔
انٹرٹینمنٹ
’زندگی میں کبھی بیمار نہیں ہوا‘: افتخار ٹھاکر نے اپنی صحت کا راز بتا دیا
- by web desk
- جون 12, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1121 Views
- 2 سال ago