ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنی دیول اور اداکارہ امیشا پٹیل سالوں بعد ایک مرتبہ پھر اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
سنی دیول اور امیشا پٹیل کی مشہور فلم غدر کا دوسرا حصہ ریلیز کیلئے تیار ہے۔ ایکشن اور سسپنس سے بھرپور ’غدر 2‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے جس میں ماضی کی یہ مشہور جوڑی مرکزی کردار ادا کرے گی۔ سنی دیول اور امیشا پٹیل فلم ’غدر: ایک پریم کتھا‘ سے 22 سال بعد دوبارہ اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ اس فلم کو پہلی مرتبہ 2001 میں پیش کیا گیا تھا۔ فلم میں 1971 میں بھارت میں رونما ہونے والے واقعات کو فلمایا گیا ہے۔ فلم میں سنی دیول اور امیشا پٹیل کی محبت کی رومانوی کہانی بھی دکھائی جائے گی۔ انیل شرما کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’گدر 2‘ 11 اگست کو بھارت کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔