پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدراورچیف آرگنائزرمریم نواز نے کہا ہےکہ ترقی کےعمل میں خواتین کوشامل کرناہمارےمنشورکاحصہ ہے،پارٹی ٹکٹ بہترین کارکردگی پرہی ملےگا۔ چیف آرگنائزرمسلم لیگ ن مریم نوازسے صدرخواتین ونگ لاہورسعدیہ تیمورنے ملاقات کی۔ ملاقا ت میں سعدیہ تیمورنےٹریننگ سیشن ،پارٹی کی تنظیم سازی پررپورٹ پیش کی اورپارٹی امورمیں خواتین کےکرداراورتنظیم سازی کاجائزہ لیاگیا۔ ملاقات میںگفتگو کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا کہ ترقی کےعمل میں خواتین کوشامل کرنا ہمارےمنشورکاحصہ ہے،خواتین نوازشریف اوردیگرقیادت کےشانہ بشانہ آگےبڑھتی ہیں۔ مریم نوازنے کہا کہ خواتین مسلم لیگ ن کاہراول دستہ ہیں،پارٹی ٹکٹ بہترین کارکردگی پرہی ملےگا۔