کھیل

ایشیاکپ کا اعلان ہوگیا؛ پاکستان، سری لنکا مشترکہ میزبان

ایشیاکپ کا اعلان ہوگیا؛ پاکستان، سری لنکا مشترکہ میزبان

لاہور: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیاکپ کا اعلان کردیا، میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان اور سری لنکا میں ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) شاہ اور سیکریٹری بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے جے شاہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مجوزہ ہائبرڈ ماڈل کی تجویز قبول کرلی، ایشیاکپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک پاکستان اور سری لنکا میں ہوگا۔ ایونٹ میں پاکستان سمیت بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں شریک ہوں گی، ٹورنامںٹ میں مجموعی طورپر 13 میچز ہوں گے جن میں سے ابتدائی 4 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ فائنل سمیت 9 میچز کی میزبانی سری لنکا کرے گا، بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد پی سی بی نے دو مقامات پر ایشیاکپ میزبانی کرنے کی تجویز دی تھی کہ بھارت نیوٹرل مقام پر اپنے میچز کھیل لے۔ واضح رہے کہ اگر ایشیاکپ میں پاکستان شرکت نہیں کرتا تو براڈکاسٹرز کے بیک آف کر جانے کا امکان ہے کیونکہ پاک بھارت میچز کے باعث خطیر رقم ملنا تھی۔ دوسری جانب ایشیاکپ کا ہائبرڈ ماڈل منظور ہونے کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان میگا ایونٹ کیلئے ہندوستان جائے گا، تاہم اسے حکومتی اجازت درکار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے