امریکی ڈالر آج انٹر بینک میں 17 پیسے سستا ہوا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 2 روپے مہنگا ہو گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے سستا ہونے کے بعد 287 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہونے کے بعد 297 روپے کا ہو گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 105 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 474 پر آ گیا۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 369 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔