پاکستان

پی ٹی آئی کے بڑے فعال نام ہماری پارٹی میں شامل ہوں گے، علیم خان

پی ٹی آئی کے بڑے فعال نام ہماری پارٹی میں شامل ہوں گے، علیم خان

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما علیم خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بڑے فعال نام ہماری پارٹی میں شامل ہوں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کا منشور چیئرمین پی ٹی آئی کا ذاتی منشور نہیں تھا، ملک کو سب سے زیادہ استحکام کی ضرورت ہے، اس ہفتے اور اگلے ہفتے مزید لوگ ہماری پارٹی میں شامل ہوں گے، پی ٹی آئی کے بڑے فعال نام ہماری پارٹی میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی، کمشنر، ڈی پی او کی تعیناتی فرح گوگی اور اس کا گینگ کرتا تھا، عثمان بزدار کے کارنامے بتائے تو کچھ عرصے بعد مجھے جیل میں ڈال دیا گیا، پنجاب کا ساڑھے تین چار سال میں بیڑا غرق ہوگیا۔ علیم خان نے کہا کہ عثمان بزدار سے پولیس یا ادارے پوچھ لیں تو وہ ساری باتیں بتا دیں گے، عثمان بزدار بتا دیں گے کہ وہ رشوت کہاں کہاں پہنچاتے تھے، سنا ہے عثمان بزدار کے اثاثے اربوں روپے تک پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو عبرت کا نشان بنانا چاہیے، ہم چاہتے ہیں الیکشن اکتوبر میں ہوں، ہمارا ابھی کسی پارٹی کے ساتھ الحاق نہیں ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے