اوکاڑہ ميں 6 افراد کے قاتل کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے سلیم عرف سلیمی کو جرم ثابت ہونے پرموت اورجرمانے کی سزا سنائی۔جرمانے کی عدم ادائیگی پرمجرم کی منقولہ اورغیرمنقولہ جائیداد ضبط کی جائے گی۔ مجرم سلیم عرف سلیمی نے اپنے مخالفین کوقتل کیا تھا۔ مجرم سلیم عرف سلیمی ماچھی ڈکیتی، راہزنی اور قتل کے مقدمات میں ملوث تھا۔