انٹرٹینمنٹ

امیشا پٹیل کو 3 کروڑ روپے کے فراڈ کیس میں ضمانت مل گئی

امیشا پٹیل کو 3 کروڑ روپے کے فراڈ کیس میں ضمانت مل گئی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ امیشا پٹیل کو 3 کروڑ بھارتی روپے کے فراڈ کے کیس میں مشروط ضمانت مل گئی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امیشا پٹیل پر فلم پروڈیوسر اجے کمار سنگھ کے ساتھ 3 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے کا الزام تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امیشا پٹیل نے اجے کمار سنگھ سے 2.5 کروڑ بھارتی روپے لیے اور یہ دعوی کیا کہ وہ 2018 میں اپنی فلم مکمل کرنے کے بعد ادھار کی یہ رقم 50 لاکھ روپے کے سود کے ساتھ واپس کر دیں گی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کی جانب سے بھیجے گئے چیک بانس ہونے کے بعد فلم ساز نے قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق 17 جون کو امیشا پٹیل 2018 کے چیک بانس کیس کی سماعت کے لیے رانچی سول کورٹ میں پیش ہوئیں۔ انہوں نے عدالت کے سامنے سرینڈر کر دیا، اس لیے ان کی مشروط ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔ کام کے لحاظ سے بات کریں تو امیشا پٹیل بہت جلد فلم غدر کے سیکوئل کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے