سا ئنس و ٹیکنالوجی

درجہ حرارت بڑھنے سے سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ ہوسکتا ہے، تحقیق

درجہ حرارت بڑھنے سے سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ ہوسکتا ہے، تحقیق

بوسٹن: ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافے اور فضا ئی آلودگی کے سبب سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ امریکا کے ہارورڈ میڈیکل اسکول میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق درجہ حرارت اور ماحول میں آلودگی میں اضافے کے سب سگ گزیدگی کے واقعات میں 11 فی صد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ کچھ مطالعوں میں یہ بتایا گیا ہے کہ جب درجہ حرارت زیادہ ہوتا ہے تو انسانوں کی جانب سے کی جانیو الی مجرمانہ کارروائیوں میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے جبکہ گرم موسم اور زیادہ فضائی آلودگی کا انسانوں، بندروں اور چوہوں کے جارحانہ رویوں سے تعلق بھی دیکھا گیا ہے۔ اس تحقیق میں سائنس دانوں نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ کیا کتے بھی ایسی صورتوں میں اس طرح جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ جرنل سائنٹفک رپورٹس میں شائع ہونے والی تحقیق میں محققین کا کہنا تھا کہ مطالعے میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ گرم اور آلودہ دنوں میں انسانوں اور کتوں کے درمیان جارحانہ ٹاکرا ہوسکتا ہے، جس سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ انتہائی گرمی اور فضائی آلودگی بھی جانوروں کی جارحیت کا سبب بن سکتی ہیں۔ ہارورڈ میڈیکل اسکول کے کلاس لِنمن اور ان کے ساتھیوں نے آٹھ امریکی شہروں(ڈیلاس، ہیوسٹن، بالٹی مور، بیٹن، روج، شیکاگو، لوئیزوِل، لاس اینجلس اور نیویارک سٹی) میں 2009 سے 2018 کے درمیان پیش آنے والے سگ گدیزی کے واقعات کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔ محققین کو جائزے میں معلوم ہوا کہ جن دنوں میں الٹرا وائلٹ شعاعوں کی مقدار زیادہ تھی تب سگ گدیزی کے واقعات میں 11 فی صد اضافہ دیکھا گیا۔ جن دنوں میں درجہ حرارت زیادہ تھا تب ان واقعات میں چار فی صد جبکہ جن دنوں میں اوزون کی مقدار زیادہ تھی تب ان واقعات میں تین فی صد تک اضافہ دیکھا گیا۔ اس کے برعکس جن دنوں میں زیادہ بارشیں ہوئیں تب ان واقعات میں ایک فی صد تک کمی آئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے