تجارت

مئی 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ساڑھے 25 کروڑ ڈالر ہا، اسٹیٹ بینک

مئی 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ساڑھے 25 کروڑ ڈالر ہا، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق مئی 2023 میں کرنٹ اکانٹ سرپلس 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا۔ ایس بی پی اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال کے 11 مہینوں کا کرنٹ اکانٹ خسارہ 2.9 ارب ڈالر رہا جبکہ گزشتہ مالی سال 11 ماہ کا کرنٹ اکانٹ خسارہ 15 ارب ڈالر سے زائد تھا۔ مرکزی بینک کے مطابق مئی کا کرنٹ اکانٹ سرپلس برآمدات بڑھنے سے ہے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 11 ماہ میں درآمدات 16 ارب ڈالر کم کرکے کرنٹ اکانٹ خسارہ کم کیا گیا۔ گزشتہ برس 11 ماہ میں درآمدات 64 ارب کی تھیں، اس سال 48 ارب ڈالر رہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں سال ورکرز ترسیلات 3.6 ارب ڈالرز کم ہو کر 24.84 ارب ڈالر رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے