سان فرانسسو: چند سال پہلے تک گوگل چیٹ کا ایک ٹول بہت مقبول رہا تھا جسے ہینگ آٹ کا نام دیا گیا تھا۔ اب گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اس میں آپ نے جو تصاویر اور دستاویز شیئر کی تھیں انہیں اگلے ماہ تک ہٹادیا جائے گا۔ گوگل ہینگ آٹ سے وابستہ تصاویر البم آرکائیو میں جمع ہوتی رہتی ہیں جنہیں آپ ایک لوکیشن پر کسی بھی وقت دے سکتے ہیں۔ اب لاتعداد افراد کو گوگل کی جانب سے ای میل موصول ہوئی ہے کہ وہ البم آرکائیو کی تصاویر اتار کر کہیں محفوظ کرلیں، کیونکہ 19 جولائی تک انہیں ڈلیٹ کردیا جائے گا۔ اسی طرح صارفین گوگل ٹیک آٹ پر بھی بیک اپ بناسکتے ہیں۔ گوگل نے یہ بھی کہا گیا کہ ہینگ آٹ میں جو پس منظر یا کمنٹس وغیرہ لکھے گئے تھے، وہ بھی ہٹادیئے جائیں گے۔ لیکن یاد رہے کہ گوگل نے جو متبادل ٹیک آٹ کا لنک دیا ہے وہ صرف سات دن تک کام کرے گا۔ اس دوران البم آرکائیو کی تصاویر کو وہاں سے دوسری جگہ محفوظ کرنا ہوگا۔ تاہم گوگل فوٹوز پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔
سا ئنس و ٹیکنالوجی
گوگل نے ’البم آرکائیو‘ سے تصاویر ہٹانے کا اعلان کردیا
- by web desk
- جون 20, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1036 Views
- 2 سال ago