انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان ’کافی ود کرن‘ شو میں بیٹے آریان کے ساتھ شرکت کریں گے

شاہ رخ خان ’کافی ود کرن‘ شو میں بیٹے آریان کے ساتھ شرکت کریں گے

ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نامور فلمساز اور میزبان کرن جوہر کے شو کافی ود کرن میں متعدد مرتبہ شرکت کر چکے ہیں اور اپنی کرشماتی شخصیت سے انہوں نے ہر شو کو یادگار بنا دیا۔ بھارتی میڈیا ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ شاہ رخ خان دوبارہ کافی وِد کرن کو رونق بخشنے والے ہیں اور اس مرتبہ بڑے بیٹے آریان بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اداکار کی اہلیہ گوری خان بھی اپنے شوہر اور بیٹے کو شو میں جوائن کریں گی لیکن اس حوالے سے ابھی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔ بالی وڈ کنگ اپنی بلاک بسٹر پٹھان کے بعد ایٹ لی کی نئی فلم جوان میں نظر آئیں جبکہ آریان مختلف پروجیکٹس میں مصروف ہیں۔ یاد رہے کہ پچھلے ماہ آریان خان نے اپنا کپڑوں کا مہنگا برانڈ لانچ کیا تھا جس کے ایمبیسڈر ان کے والد شاہ رخ خان تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے