کھیل

ایشز سیریز: آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 2 وکٹوں سے ہرادیا

ایشز سیریز: آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 2 وکٹوں سے ہرادیا

برمنگھم: آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 2 وکٹوں سے ہرادیا۔ منگل کو میچ کے آخری دن صبح کا سیشن بارش کی وجہ سے ضائع ہونے کے باوجود آسٹریلوی بلے بازوں نے انگلینڈ کی نپی تلی بائولنگ کا دلیری سے سامنا کیا۔ چائے کے وقت آسٹریلیا کا سکور 183-5 تھا اور اسے 281 رنز کے ہدف تک پہنچنے کے لیے مزید 98 رنز درکار تھے، آخری سیشن میں آسٹریلیا نے 281 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر 27 گیند پہلے حاصل کرلیا۔ پیٹ کمنز اور نیتھن لائنزنے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا جبکہ اوپنر عثمان خواجہ نے پہلی اننگز میں 141 اور دوسری اننگز میں 65 رنز بنائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے