صحت

روزانہ ڈسپرین کھانے سے معمر افراد میں خون کی کمی ہوسکتی ہے، ماہرین

روزانہ ڈسپرین کھانے سے معمر افراد میں خون کی کمی ہوسکتی ہے، ماہرین

فلاڈیلفیا، امریکا: حال ہی میں ہونے والے ایک تجزیے میں یہ بات سامنے آئی کہ کم خوراک والی اسپرین کا استعمال سے صحت مند معمر افراد میں خون کی کمی جو کہ آئرن کی کمی سے منسلک ہوتی ہے، کے 20 فیصد اضافی کیسز دیکھنے میں آئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور امریکا کے 15 محققین نے اینالز آف انٹرنل میڈیسن میں اپنے شائع کردہ نتائج میں اس بات کا تعین کیا کہ کم خوراک والی اسپرین فیریٹین (آئرن) کی سطح کو کم کرتی ہے جو کہ خون بنانے کا کلیدی جُز ہے۔ محققین نے بتایا کہ اسپرین خفیہ طور پر خون بہنے کے عمل (occult blood loss) سے خون کی کمی ہوتی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا ہمارے علم کے مطابق یہ کم خوراک والی اسپرین کے استعمال کا خون کی کمی پر طویل مدتی اثرات کا جائزہ لینے اور اسکی روک تھام کا پہلا ٹرائل ہے۔ تجزیے میں آئرن کی کمی سے پیدا ہونے والی خون کی کمی کی علامات کا بھی اعادہ کیا گیا جس میں تھکاوٹ، کمزوری، چکر آنا، جلد کا پیلا ہونا اور ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہونا شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے