وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نوازشریف انتخابی مہم کے لیے نہیں انتخابی تحریک کے لیے آرہے ہیں، اس مرتبہ الیکشن میں سندھ میں بھی مسلم لیگ ن کامیاب ہوگی۔ جاوید لطیف نے اپنے حالیہ بیان میں مسلم لیگ ن کے بانی رہنما، میاں محمد نواز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف سے ہی امید ہے کہ وہ ملک کو اس بھنور سے نکالیں گے۔ جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عوام نے نوازشریف کو دو تہائی اکثریت دی تو ملک کو ناقابل تسخیر بنا کر دکھایا، نوازشریف اپنے دور میں مہنگائی 4 فیصد پر لائے، انڈسٹری لگائی۔ جاوید لطیف نے کہا کہ نوازشریف نے پاکستان کو سی پیک دیا، پندرہ سال کا بچہ نہیں جانتا کہ سی پیک گیم چینجر تھا، سی پیک لانے والے نوازشریف کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو امید ہے کہ نوازشریف آئیں گے اور خوشحالی لائیں گے، ووٹ کی عزت صرف ووٹ ڈالنا نہیں نتائج تسلیم کرنا ووٹ کی عزت ہے۔ جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی قیادت میں وہ پاکستان ملے گا جہاں مہنگائی نہیں ہوگی۔ اُن کا کہنا تھا کہ قاضی فائز عیسیٰ کے ہوتے ہوئے کوئی واٹس ایپ پر کمیشن نہیں بنے گا۔