پاکستان

معاشی استحکام، بے روزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، مریم نواز

معاشی استحکام، بے روزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، مریم نواز

نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملک کا معاشی استحکام، غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ لاہور میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، رکن قومی اسمبلی سہیل خان اور سابق ایم پی اے اختیار نے مریم نواز سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقات میں پارٹی تنظیمی امور اور سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکسستان بالخصوص بلوچستان کی ترقی نوازشریف کے دِل کی آواز ہے، بلوچستان کی ترقی میں عوام کو شراکت دار بنانا چاہتے ہیں۔ بلوچستان میں احساس محرومی دور کرنے کےلئے ٹھوس اقدامات پر کاربند ہیں۔ چیف آرگنائزر ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے اقدامات کئے ہیں، مشکل ترین حالات میں شہبازشریف نے 1150 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی بحالی کا قومی منصوبہ تاریخی قدم ہے، ایٹمی دھماکوں کی طرح معاشی بحالی کا منصوبہ پاکستان کو معاشی قوت بنائے گا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پارٹی کے نظریاتی، وفادار اور محنتی رہنماوں اور کارکنوں کی قدر کرتے ہیں، وقت ی آندھیوں میں ثابت قدم رہنے والے پارٹی کے سرکا تاج ہیں، آئندہ انتخابات میں پارٹی کے نظریاتی رہنماﺅں اورکارکنوں کو ٹکٹ دیں گے۔ دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے بلوچستان میں سیاسی کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال اور سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے مریم نواز کو بلوچستان کی دعوت دی۔ جمال کمال اور سینیٹر انوار الحق نے مریم نواز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان کے عوام محمد نواز شریف سے محبت کرتے ہیں، نواز شریف اور ان کی بیٹی کے سیاسی کردار سے صوبہ بلوچستان میں بڑی تبدیلی آسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف نے بلوچستان میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی لانے کا فیصلہکرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان اور وہاں کے عوام کی بہتری کے لئے کردار ادا کرکے خوشی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے