پاکستان

بائیڈن اور مودی کی ملاقات کے بعد پاکستانیوں کا دل دکھا ہے، شاہ محمود قریشی

بائیڈن اور مودی کی ملاقات کے بعد پاکستانیوں کا دل دکھا ہے، شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور بھارتی وزیرِ اعظم مودی کی ملاقات کے بعد پاکستانیوں کا دل دکھا ہے۔‌اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانیوں کی کوشش ہمیشہ دہشت گردی کو ختم کرنا رہی، انسانی حقوق کا ذکر ہی نہیں، جاری کردہ بیان پر افسوس ہوا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم کے خلاف کوئی آواز نہیں اٹھائی گئی، انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں خاموش ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نہ میں موجود تھا اور نہ ملوث، ایما کی بنیاد پر مقدمہ بنایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے