نواب شاہ میں 2 بسوں کی ٹکر کے نتیجے میں 8 مسافر جاں بحق اور 39 زخمی ہو گئے۔ اس حادثے سے متعلق پولیس نے بتایا ہے کہ 6 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ پیپلز میڈیکل اسپتال میں دورانِ علاج 2 افراد دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو تعلقہ اسپتال دوڑ اور پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔