دنیا

افغان معیشت کے بحران اور دیوالیے کی پیش گوئیاں غلط ثابت ہوئیں، مولوی ہیبت اللّٰہ

افغان معیشت کے بحران اور دیوالیے کی پیش گوئیاں غلط ثابت ہوئیں، مولوی ہیبت اللّٰہ

طالبان کے امیر مولوی ہیبت اللّٰہ اخوندزادہ کا کہنا ہے کہ امارت اسلامیہ دنیا اور خصوصاً اسلامی ممالک سے اچھے سیاسی اور معاشی تعلقات کی خواہاں ہے، ہم کسی کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے نہ ہی کسی اور کو اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت دیں گے۔ عیدالاضحیٰ کی آمد پر مولوی ہیبت اللّٰہ کا کہنا تھا کہ افغان معیشت کے بحران اور دیوالیے کی پیش گوئیاں غلط ثابت ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پوست کی کاشت ختم کر دی گئی ہے، کسان متبادل کاشت کر رہے ہیں۔ ہر قسم کی منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔ مولوی ہیبت اللّٰہ کے مطابق معاشرے کے نصف حصے کی حیثیت سے خواتین کی بہتری کے اقدامات کیے گئے ہیں، شریعت کے مطابق خواتین کی آرام دہ اور خوشحال زندگی کےلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے