پاکستان

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے بجٹ 2023-24 میں اعلان کردہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ایڈہاک ریلیف، ٹرانسپورٹ، ڈیپوٹیشن، ایڈیشنل چارج ، اسپیشل پے اور کرنٹ جارچ الاونس کی مد میں 35 فیصداضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ایڈہاک ریلیف الاونس کی مد میں 23سے 35 فیصد اضافہ کیا، اردلی الاونس،معذورافراد کیلئے کنوینس الائونس، ڈیپوٹیشن الائونس،ایڈیشنل چارج الاونس اور اسپیشل پے ،کرنٹ چارج الاونس میں بھی اضافہ کیا گییا ہے ، جبکہ معذور افراد کے کنوینس الاونس میں سو فیصد اضافہ کیا گیا ہیاور اردلی الاونس ساڑھے17 ہزار روپے سے 25ہزار روپے ماہانہ کردیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کی کاپی کے مطابق گریڈ 1تا16 کے ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں ایڈہاک ریلیف الاونس کی مد میں 35 فیصد اور گریڈ17تا 22کے افسروں کی تنخواہوں میں ایڈہاک ریلیف الاونس کی مد میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈہاک ریلیف الاونس کنٹریکٹ ملازمین، کنٹنجنٹ پیڈ ملازمین کو بھی ملے گا، ایڈہاک ریلیف الاونس وفاقی حکومت کے تمام ملازمین،مسلح افواج کیپرسونلز ،سول آرمڈ فورسز اور دفاعی تخمینہ جات سے تنخواہ وصول کرنے والے سول ملازمین سمیت سب کو ملے گا، چھٹی اور ایل پی آر کے دوران بھی یہ ایڈہاک ریلیف الاونس ملے گا البتہ غیر معمولی رخصت پر یہ الاونس نہیں ملے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2023سے کیا گیا ہے اور ملازمین کو ملنے والے ایڈہاک ریلیف الاونس پر انکم ٹیکس لاگو ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، ملازمین کو ملنے والی پنشن کی کیلکولیشن،گریجوایٹی اور ہاوس رینٹ کیلئے یہ الاونس شمار نہیں ہوسکے گا۔ ملازمین کی ڈیپوٹیشن پر بیرون ملک تعیناتی کے دوران بھی یہ الاونس نہیں ملے گا ، واپسی پر محکموں میں تقرری پر الاونس ملنا شروع ہوجائے گا ایڈہاک ریلیف الاونس ملازمین کی پرسنل پے میں شامل ہوگا۔ وزارتیں و ڈویژنیں ملازمین کو ایڈہاک ریلیف الاونس اپنے مختص شدہ بجٹ سے فراہم کریں گی جبکہ ایڈہاک ریلیف الاونس کی ادائیگی کیلئے وزارتوں و ڈویژنوں کو کسی قسم کی ضمنی گرانٹس فراہم نہیں کی جائے گی، اس کے علاوہ حکومت نے بی پی ایس 20 سے بی پی ایس 22 افسران کے اردلی الاونس میں اضافہ کردیا ہے،اردلی الاونس 17500 روپے سے 25000 روپے ماہانہ کردیا گیا ہے اسی طرح ڈپیوٹیشن الاونس،ایڈیشنل چارج الاونس اور سپیشل پے کرنٹ چارج الاونس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈیپوٹیشن الائونس،ایڈیشنل چارج الاونس اور اسپیشل پے ،کرنٹ چارج الاونس کی شرح برقرار رکھی گئی ،تاہم زیادہ سے رقم کی حد 12 سے20ہزار روپے کردی گئی ہے جبکہ معذورافرادکیلئے کنوینس الاونس میں بھی سوفیصداضافہ کردیاگیا ہے جس کے تحت معذورافرادکا کنوینس الاونس 2000 روپے سے 4000 روپے کردیاگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے