پاکستان

محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ملک بھرمیں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج موسم ابرآلود رہے گا۔‌شہرقائد کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، رات گئے نمائش،ایم اے جناح روڈ، گرومندر،سپرہائی وے،نارتھ ناظم آباد،سرجانی ٹاؤن اور نارتھ کراچی میں برسات سے موسم خوشگوار ہوگیا۔‌محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ آج حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر،مٹھی، پڈعیدن، عمرکوٹ، سانگھڑ اورمیرپورخاص میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔‌اس کے علاوہ اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بادل برس سکتے ہیں ، مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہیں۔ اس سے قبل این ڈی ایم اے نے حالیہ بارشوں سے ملک بھر میں ہونے والی اموات کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق ملک بھر میں 76 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ، سب سے زیادہ پنجاب میں 48 اور کے پی میں 20 اموات رپورٹ ہوئیں۔ این ڈی ایم اے نے مزید بتایا ہے کہ بارشوں سے 133 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 49 مرد، 38 خواتین اور 48 بچے شامل ہیں، ملک بھر میں 78 گھروں کو نقصان پہنچا، ملک کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں سے اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے