علاقائی

کندھ کوٹ، پولیس آپریشن میں 3 لڑکیاں بازیاب

کندھ کوٹ، پولیس آپریشن میں 3 لڑکیاں بازیاب

کندھ کوٹ کے علاقے گڑھی تیغو میں پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن کیا گیا، دوران آپریشن 3 لڑکیوں کو بازیاب کروالیا گیا۔‌ایس ایس پی عرفان سموں کا کہنا ہے کہ لڑکیاں ڈانسر ہیں، جنہیں ڈیڑھ ماہ قبل شادی کی تقریب کے بہانے کراچی سے لایا گیا تھا۔ ایس ایس پی کے مطابق آپریشن کے دوران جوابی فائرنگ پر ڈاکو تینوں لڑکیوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے، بازیاب ہونے والی تینوں لڑکیاں تیغانی گینگ کے پاس تھیں۔‌مغوی اہلکاروں کی بازیابی اور ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے گڑھی تیغو میں آپریشن جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے