تازہ ترین

ڈیفالٹ کا خطرہ تھا ،آئی ایم ایف معاہدہ پاکستان کی خاطر سپورٹ کیا،شاہ محمود قریشی

ڈیفالٹ کا خطرہ تھا ،آئی ایم ایف معاہدہ پاکستان کی خاطر سپورٹ کیا،شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی ٹیم سے ملاقات بہت اچھی رہی تھی، ہم نے سٹینڈ بائی معاہدہ کو پاکستان کی خاطر سپورٹ کیا، سپورٹ نہ کرتے تو ڈیفالٹ کا خطرہ تھا۔‌اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ن لیگ سے نالاں دکھائی دے رہے ہیں، پی ڈی ایم کے اندر فضا ابر آلود ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے راستے بھی جدا ہونے والے ہیں ۔ دیکھتے ہیں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہم نے پاکستان کے مفادات جبکہ پی ڈی ایم نے ذاتی مفاد کو ترجیح دی۔‌کرکٹ ورلڈ کپ کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دنیا کی نظریں ورلڈ کپ پر لگی ہیں، کھیل میں سیاست کو نہیں لانا چاہئے، بھارت کو یہاں آنے پر کرکٹ میں ہچکچاہٹ کیوں ہے؟۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے