لاہور: پی سی بی کی جانب سے 25 ہزار ڈالر کی شرط کرکٹرز کو ریٹائرمنٹ کی راہ پر ڈالنے لگی۔ امریکی لیگ کے این او سی کیلیے پی سی بی کی جانب سے 25 ہزار ڈالر کی شرط کرکٹرز کو ریٹائرمنٹ کی راہ پر ڈالنے لگی ہے۔احسان عادل اور حماد اعظم کے بعد آئندہ چند روز میں مزید کھلاڑیوں کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہے جانے کا امکان ہے، نظر انداز اور غیر یقینی مستقبل کا شکار کرکٹرز پرکشش لیگ میں شرکت کیلیے یہ قدم اٹھانے میں دیر نہیں کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سمیع اسلم کا تجربہ کامیاب ہونے کے بعد کئی کھلاڑی مستقل طور پر امریکہ میں مقیم ہونے کی بھی کوشش کررہے ہیں۔