پاکستان

نگراں حکومت کو نوے سے ایک دن بھی آگے نہیں جانا چاہیے، جاوید لطیف

نگراں حکومت کو نوے سے ایک دن بھی آگے نہیں جانا چاہیے، جاوید لطیف

لاہور: وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نگراں حکومت 90 دن سے آگے نہیں جانا چاہیے، اگر ایسا ہوا تو یہ درست نہیں ہوگا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ انتخابات کا فیصلہ حکومت نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ اسمبلیاں دو سے تین دن قبل تحلیل کردی جائیں جبکہ کچھ احباب چاہتے ہیں کہ حکومت پہلے ختم کی جائے۔ ‌انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ مشاورت سے ہوگا کیونکہ آئین کے مطابق موجودہ اسمبلیوں کی مدت 13 اگست تک ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نگراں حکومت کو آئین کے مطابق نوے دن کے لیے آنا ہے، نگراں حکومت کو نوے دن سے آگے نہیں جانا چاہیے، اس سے زیادہ طول دینا درست نہیں ہوگا اور نہ ہی یہ ملک کے مفاد میں ہوگا۔‌جاوید لطیف نے کہا کہ آئین کہتا ہے نگران حکومت کی زیر نگرانی عام انتخابات کرائے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے تحفظات درست تھے جن کو دور کردیا گیا ہے۔‌جاوید لطیف نے کہا کہ نئی حکومت عوامی مینڈیٹ سے آئے گی جس کا سب کو احترام کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے