ممبئی: بھارتی سپر اسٹار اکشے کمار کیلئے 2022 سود مند ثابت نہیں ہوا اور ان کی متعدد فلمیں باکس آفس میں فلاپ ہوئیں جبکہ 2023 کا آغاز فلم ’سیلفی‘ کی ناکامی سے ہوا لیکن اداکار کو اپنی نئی فلم ’OMG2‘ سے بہت امیدیں ہیں۔ فلم کے پوسٹر اور ٹیزر نے لوگوں میں بہت شہرت حاصل ہیں اور لوگ اکشے کمار کو ہندو دیوتا کے روپ میں دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ’اوہ مائے گاڈ 2‘ کو انڈین سینسر بورڈ سے رکاوٹ کا سامنا ہے اور مذہبی موضوع کے پیش نظر فلم کے دوبارہ جائزے کیلئے ریوائزنگ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سینسر بورڈ کی طرف فلم کے حوالے سے مکمل خاموشی پائی جاتی ہے اور وہ حساس معاملے پر بیان بازی نہیں کرنا چاہتے۔ایک ماہ قبل فلم ’آدی پرش‘ کو زیرو کٹس کے ساتھ ’یو‘ سرٹفکیٹ دینے پر فلمی شائقین کی جانب سے بھارتی سینسر بورڈ شدید تنقید کی زد میں آیا تھا۔سینسر بورڈ کے ذرائع کے مطابق آدی پرش کی تنقید کے بعد بورڈ اکشے کمار کی فلم پر کسی تنازع کا شکار نہیں ہونا چاہتا اسی لئے معاملہ خصوصی کمیٹی کے حوالے کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ فلم ’اوہ مائے گاڈ 2‘ میں اکشے کمار ہندو دیوتا شیوا کے روپ میں نظر آئیں گے اور پنکج ترپاٹھی ان کے ساتھ مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔
انٹرٹینمنٹ
اکشے کمار کی نئی فلم کو ریلیز سے قبل مشکلات کا سامنا
- by web desk
- جولائی 14, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 985 Views
- 2 سال ago