کراچی: جعلی پاکستانی دستاویزات کی بنیاد پر ملازمت کے لیے قطر جانے والے ایرانی شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر کارروائی کے دوران گرفتار ملزم جاسم کے موبائل فون میں ایرانی شہریت کی دستاویزات بھی موجود تھیں۔ذرائع کے مطابق ملزم، جعلی پاکستانی سفری دستاویزات پر درج رہائشی پتے اور اہل خانہ کے حوالے سے جواب دینے سے قاصر رہا۔ ملزم نے مبینہ طور پر پاکستانی سفری دستاویزات انسانی اسمگلر کی مدد سے حاصل کی تھیں ۔ملزم کو حراست میں لیے جانے کے بعد مزید کارروائی کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔