علاقائی

راولپنڈی: کچے کے علاقے میں اغوا 2 شہری بازیابی کے بعد گھر پہنچ گئے

راولپنڈی: کچے کے علاقے میں اغوا 2 شہری بازیابی کے بعد گھر پہنچ گئے

راولپنڈی سے کچے کے علاقے میں جا کر اغوا ہونے والے 2 شہری بازیابی کے بعد گھر پہنچ گئے۔‌پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں شہری گوجر خان کے رہائشی اور آپس میں دوست ہیں، حافظ احسان اور نزاکت علی گاڑیوں کی خرید و فروخت کا کام کرتے ہیں۔ دونوں ایک ماہ قبل سوشل میڈیا پر سستی گاڑی کا اشتہار دیکھ کر کچے کے علاقے میں گئے تھے، جہاں انہیں اغوا کرلیا گیا تھا، اغوا کار لواحقین سے 2 کروڑ روپے، قیمتی فونز اور مہنگی گھڑیوں کا مطالبہ کرتے رہے۔‌پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین کی اطلاع پر راولپنڈی اور سندھ پولیس کے کوآرڈنیشن سے مغویوں کو بازیاب کروایا گیا۔‌بازیاب کیے گئے افراد نے اپیل کی ہے کہ کوئی شہری سستی گاڑی کے چکر میں کچے کے علاقے میں نہیں جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے