پاکستان

افغانستان برادرملک ہونے کا حق ادا نہیں کررہا، یہ صورتحال مزید جاری نہیں رہ سکتی،وزیردفاع

افغانستان برادرملک ہونے کا حق ادا نہیں کررہا، یہ صورتحال مزید جاری نہیں رہ سکتی،وزیردفاع

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغانستان ہمسایہ اور برادر ملک ہونے کا حق ادا نہیں کررہا۔ یہ صورتحال مزید جاری نہیں رہ سکتی۔‌ٹویٹر پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان ہمسایہ اور برادرملک ہونے کا حق ادا نہیں کررہا، افغانستان دوحہ معاہدے کی پاسداری بھی نہیں کررہا۔‌خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 50،60 لاکھ افغانوں کو پاکستان میں50،40سال سے پناہ میسر ہے مگر اس کے برعکس پاکستانیوں کاخون بہانے والے دہشت گردوں کو افغان سرزمین پرپناہ گاہیں میسر ہیں یہ صورتحال مزید جاری مزید جاری نہیں رہ سکتی۔‌وزیردفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرزمین اور شہریوں کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بھی کہا گیا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج کو افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کو محفوظ پناہ گاہوں اور آزادانہ کارروائی پر شدید تحفظات ہیں۔ توقع ہے عبوری افغان حکومت حقیقی معنوں میں اور دوحہ معاہدے میں کیے گئے وعدوں کے مطابق اپنی سرزمین کو کسی بھی ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔‌بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں افغان شہریوں کی شمولیت ایک اور اہم تشویش ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس طرح کے حملے ناقابل برداشت ہیں اور پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے موثر جوابی کارروائی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے