دنیا

جنوبی کوریا میں طوفانی بارشیں، مختلف حادثات میں 24 افراد ہلاک

جنوبی کوریا میں طوفانی بارشیں، مختلف حادثات میں 24 افراد ہلاک

سیول: جنوبی کوریا میں طوفانی بارشوں کے تیسرے دن لینڈ سلائیڈنگ اور ڈیم ٹوٹ جانے کے باعث 24 افراد ہلاک اور ہزاروں نقل مکانی کرچکے ہیں۔‌جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی نے مختلف صوبائی حکومتوں کے حوالے سے بتایا کہ کہ 3 روز سے جاری طوفانی بارشوں کے سبب مختلف حادثات میں 24 افراد ہلاک، 10 لاپتہ اور ہزاروں نقل مکانی کرچکے ہیں۔‌وزارت داخلہ کے مطابق صبح 11 بجے تک ملک بھر کے مختلف علاقوں سے 1,567 لوگوں کا انخلا کیا جاچکا تھا کیونکہ ہفتے کی صبح شمالی چنگ چیونگ صوبے میں پانی ڈیم سے اوپر ہو گیا تھا۔‌ انخلاء کے احکامات کے نیتجے میں مجموعی طور پر اب تک 7,000 سے زائد لوگوں کا انخلا کیا گیا ہے۔ جنوبی کوریا کی موسمیاتی انتظامیہ نے پیش گوئی کی ہے کہ اتوار کو مزید شدید بارش ہونے کی وجہ سے نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے۔‌کوریا ریل روڈ کارپوریشن نے کہا کہ وہ تمام ٹرینوں کے سفر کو معطل کررہی ہے جبکہ دیگر بُلیٹ ٹرینیں سست رفتاری کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو سکتی ہیں کیونکہ لینڈ سلائیڈنگ، ٹریک پر سیلاب اور پتھروں کے گرنے سے خطرہ لاحق ہے۔‌وزارت ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ جمعہ کو شمالی چنگ چیونگ صوبے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایک ٹرین پٹری سے اتر گئی جس میں ٹرین میں موجود انجینئر معمولی طور پر زخمی ہوا تاہم اور کوئی مسافر موجود نہیں تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے