انٹرٹینمنٹ

ملائیکہ اروڑا کے آذربائیجان میں سیر سپاٹے، تصاویر شیئر کردیں

ملائیکہ اروڑا کے آذربائیجان میں سیر سپاٹے، تصاویر شیئر کردیں

بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا اپنی دوستوں کے ہمراہ سیر و تفریح کیلئے ان دنوں آذربائیجان میں موجود ہیں۔ انہوں نے باکو سے اپنی خوبصورت تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں۔‌اس سفر میں ملائیکہ کے ساتھ دیگر دوستوں کے علاوہ ماڈل و اداکارہ ادیتی گوتریکر بھی ہیں۔‌تصاویر شیئر کرتے ہوئے ملائیکہ اروڑا نے کیپشن دیا کہ باکو میں پہلا دن، میرے مطابق بہترین دن۔‌انہوں نے کئی تصاویر اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں بھی شیئر کیں، وہ پارسیوں کی عبادت گاہ بھی گئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے