پاکستان

فتنے نے اپنے آپ اور پارٹی کو ہی حادثہ سے دوچار کرلیا، رانا ثناء اللہ کی عمران خان پر تنقید

فتنے نے اپنے آپ اور پارٹی کو ہی حادثہ سے دوچار کرلیا، رانا ثناء اللہ کی عمران خان پر تنقید

وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کرکے مسلم لیگ ن کو ہرایا گیا ، عوام ہمیں ووٹ دیں پھر ملک کو بحران سے نکالیں گے ، فتنے نے اپنے آپ اور اپنی پارٹی کو ہی حادثہ سے دوچار کرلیا۔‌فیصل آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک بحرانی کیفیت میں ہے ، آئی ایم ایف معاہدہ کرنے کو ایک سال لگا ہے ، آئی ایم ایف معاہدہ سابقہ حکومت نے کیا تھا ، معاہدہ میں طے ہوا تھا بجلی اور پٹرول پر تمام سبسڈی ختم ہوگی ۔سابقہ حکومت نے معاہدہ کرکے خلاف ورزی بھی کی جس سے ملک بحران کا شکار ہوا ، معاہدہ کی خلاف ورزی سے مہنگائی اوپر گئی عام آدمی کا جینا مشکل ہوگیا ۔‌اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1 کروڑ نوکریاں کہتا تھا بتائیں ادھر 10 نوکریاں کسی کو ملیں ,50 لاکھ گھروں میں سے فیصل آباد میں کونسا گھر بنا ، اس نے کہا میں سب مخالفین کو جیلوں میں ڈالوں گا ، اس وقت اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ملکی حالات ٹھیک نہیں ہیں آئیں چارٹر آف ڈیموکریسی کریں ، بلاول بھٹو نے بھی کہا ہم آپ کے ساتھ ہیں ، اس نے اٹھ کر کہا تم تو سب بور ہو ، تین سال میں اس نے مخالفین کے ساتھ ہاتھ تک نہیں ملایا، جس نے الیکشن میں مخالفت کی اس کو جیل میں ڈال دیا گیا ، سیاسی مخالفین کو گالیاں دینے چور ڈاکو کا کلچر پرموٹ کیا گیا ۔‌رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ سب باتیں اس شخص نے میڈیا پر کیں ، سوشل میڈیا پر گالی گلوچ کے کلچر کا رواج دیا گیا ، نوجوان اور بچوں کو گمراہ کرکے زہر اور بارود بنا ، وہی نفرت 9 مئی کو کھل کر سامنے آئی، 12 اکتوبر کو بھی کرپشن کے بیانیہ پر ہماری حکومت ختم کی گئی ، 2013 میں 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ تھی دہشت گردی تھی، ایک ایک دھماکہ میں 150 لوگ مر رہے تھے ، عوام کے اعتماد پر ہم نے لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی کو ختم کیا ۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے سی ٹی ڈی کی موجودگی میں دہشتگردی کا خاتمہ کیا ، ہم چائنہ سے سی پیک لے کر آئے ، بجلی کے کار خانے لگائے ، ملک کی شرح نمو 6 فیصد تھی 2017 میں پاکستان آگے بڑھ رہا تھا دوبارہ سازش اور کرپشن کا ڈرامہ رچایا گیا ، الیکشن میں دھاندلی کرکے مسلم لیگ ن کو ہرایا گیا ، عوام مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں پھر ملک کو بحران سے نکالیں گے ، فتنے نے اپنے آپ اور اپنی پارٹی کو ہی حادثہ سے دوچار کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے