ورلڈکپ ونر اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے باقاعدہ امریکی ایم ایل ایس کلب انٹرمیامی جوائن کرلیا، نئے کلب نے 10 نمبر کی شرٹ الاٹ کردی۔میسی کا کہنا ہے وہ امریکا میں کیریئر کے آغاز پر پُرجوش ہیں۔امریکی لیگ میں انٹرمیامی کو سینٹ لوئس نے 3- 0 سے شکست دے دی۔ لیگ میں انٹر میامی آخری نمبر پر ہے۔میسی 21 جولائی کو کلب کے اگلے میچ کےلیے دستیاب ہوں گے۔