امریکی صدر جو بائیڈن کا اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ تل ابیب سے اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم کو امریکا آنے کی دعوت دی۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر کی دعوت قبول کرلی ہے۔ ادھر خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد امریکی صدر سے یہ انکا پہلا رابطہ ہواہے۔