انٹرٹینمنٹ

امریکی ماڈل گیگی حدید کی منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتاری اور رہائی

امریکی ماڈل گیگی حدید کی منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتاری اور رہائی

نیویارک: امریکی ماڈل گیگی حدید کی منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتاری اور رہائی ہوئی ہے. مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق گیگی حدید کو ائرپورٹ سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ ایک دوست کے ساتھ جزائر کیمین پہنچی تھیں۔ ائرپورٹ میں کسٹم حکام کو مبینہ طور پر ان کے سامان سے منشیات اور اس کے استعمال کے برتن ملے جس پر انہیں حراست میں لیا گیا۔ ماڈل گیگی حدید اور اس کے دوست کو گرفتاری کے بعد حراستی مرکز لے جایا گیا جہاں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ بعد ازاں ماڈل اور ان کی دوست میک کارتھی عدالت میں پیش ہوئیں اور ان پر فرد جرم عائد کرکے ہر ایک پر ایک ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا لیکن کوئی سزا ریکارڈ نہیں کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے