پاکستان

چیئرمین PTI پر سیکرٹ ایکٹ لگانے پر غور کر رہے ہیں، رانا ثناء

چیئرمین PTI پر سیکرٹ ایکٹ لگانے پر غور کر رہے ہیں، رانا ثناء

رانا ثناء کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے پر غور کیا جارہا ہے۔‌وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ریاست کی مدعیت میں یہ مقدمہ خصوصی عدالت میں بھیجنا چاہیے۔‌ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دستاویز نکالنا ہوگی، انہیں اپنے جرم کا حساب دینا ہوگا۔‌وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اعظم خان کے بیان سے پتا چل چکا ہے کہ اصل میر جعفر کون ہے، شاہ محمود قریشی اس جرم میں برابر اور پوری طرح شریک ہیں۔‌اس سے قبل جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں بات کرتے ہوئے رانا ثناء کا کہنا تھا کہ جنہوں نے دفاعی تنصیبات پر حملے کیے ان کو الیکشن میں حصہ لیتے نہیں دیکھ رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے