انٹرٹینمنٹ

ایشوریا رائے کا باربی اوتار؛ ’یہ تو راکھی ساونت لگ رہی ہے‘

ایشوریا رائے کا باربی اوتار؛ ’یہ تو راکھی ساونت لگ رہی ہے‘

ممبئی: آرٹی فیشل انٹیلی جنس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے، مشہور شخصیات کے مختلف اوتار میں بھیس اور طرح طرح کے نت نئے تجربات نے سوشل میڈیا صارفین کو مبہوت کرکے رکھ دیا ہے تاہم جہاں اسے پذیرائی مل رہی ہے وہیں تنقید بھی کی جا رہی ہے۔ ‌انسٹاگرام پر ایک اکاؤنٹ سے بالی ووڈ کی معروف اداکاراؤں ایشوریہ رائے بچن، کترینہ کیف، اور کنگنا رناوت کا آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی مدد سے باربی ڈول کا اوتار بنایا گیا۔ یہ حیران کن تصاویر تھیں جس نے صارفین کو اپنے سحر میں مبتلا کردیا۔‌تاہم اکثر صارفین کو ایشوریا رائے بچن کا اوتار پسند نہیں آیا۔ صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔ اکثر نے حیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایشوریہ رائے کم اور راکھی ساونت زیادہ لگ رہی ہے۔‌کسی نے لکھا کہ یہ نام پڑھنے پر پتہ چلا کہ یہ ایشوریہ رائے ہیں۔ زیادہ مشابہت راکھی ساونت کے ساتھ ہے۔ اس طرح کے مزید کمٹنس سے یہ پوسٹ زعفران زار بن گئی۔‌دوسری جانب ایشوریہ رائے کے مداحوں نے اپنی پسندیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ایشوریہ رائے تو پہلے ہی باربی ڈول کی طرح خوبصورت ہیں انھیں کسی اوتار کی ضرورت نہیں۔‌یاد رہے کہ اداکاراؤں کی طرح بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکاروں اکشے کمار، اجے دیوگن، سدھارتھ ملہوترا، شاہد کپور اور شاہ رخ خان کے بھی آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی مدد سے اوتار بنائے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے