علاقائی

واپڈا کا ملازم دوران ڈیوٹی کرنٹ لگنے سے جاں بحق

واپڈا کا ملازم دوران ڈیوٹی کرنٹ لگنے سے جاں بحق

لاہور کے علاقے مصری شاہ میں واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی [واپڈا] کا ملازم دوران ڈیوٹی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔‌ریسکیو 1122 حکام کے مطابق مصری شاہ کے علاقے شریف مارکیٹ تانگے والا چوک سے کرنٹ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر بروقت کاورائی عمل میں لائی گئی۔‌انہوں نے بتایا کہ امدادی ٹیم جب جائے حادثہ پہنچی تو ایک شخص بجلی کے کھمبے کے ساتھ چپکا ہوا تھا جسے بجلی کی سپلائی معطل کرنے بعد اتارا گیا جو انتقال کر چکا تھا۔‌متوفی کی لاش کو قانونی کاروائی کے لیے میئو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 50 سالہ خالد محمود کے نام سے کی گئی ہے۔‌ڈویژنل سپریٹینڈنٹ آف پولیس {ڈی ایس پی] مصری شاہ سرکل شکیل کھوکھر نے سماء ڈیجیٹل کا بتایا کہ متوفی واپڈا کا ملازم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شریف مارکیٹ میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی تھی جس پر شہریوں نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی [ایل ای ایس سی] کو شکایت درج کروائی تھی۔‌شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے ایل ای ایس سی کی ٹیم علاقہ مین پہنچی تھی۔ فالٹ دور کرنے کے لیے متوفی جیسے ہی کحمبے پر چڑھا تو بجلی نے اسے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔‌جائے حادثہ پر موجود افراد نے متوفی کو بچانے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے۔ ڈی ایس پی مصری شاہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کر کے زمہ داران کا تعین کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے