مسلسل تین دن اضافے ہونے کے بعد آج ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 5 ہزار 300 روپے سستا ہونے کے بعد 2 لاکھ 21 ہزار 100 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 544 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 89 ہزار 558 روپے ہے۔