سا ئنس و ٹیکنالوجی

انسٹاگرام نے ’ریلزٹٰیمپلٹ‘ کو مزید تخلیقی روپ دیدیا

انسٹاگرام نے ’ریلزٹٰیمپلٹ‘ کو مزید تخلیقی روپ دیدیا

مینلوپارک: یوٹیوب ہو یا فیس بک، ہم مشہور افراد کے کام کو دیکھ کر ان سے سیکھتے ہیں اور ان کی نقل کرتے ہیں۔ اب عین یہی کام انسٹاگرام نے کیا ہے جس نے مشہور ویڈیوز اور ریلز پر مبنی ٹیمپلٹ کا ایک ڈھیر لگا دیا ہے جو ویڈیو بنانے والے کی مدد کرتی ہیں۔‌انسٹاگرام نے ایک نیا ٹیمپلٹ براؤزر لانچ کیا ہے جس میں مختلف زمروں کی ویڈیوز سرچ کی جاسکتی ہے۔ ان کی بنیاد ’تجویز کردہ‘ اور ٹرینڈنگ پر رکھی گئی ہے۔ اس طرح ایک مرکزی پلیٹ فارم پر مختلف فارمیٹ کی ریلز اور ویڈیوز دیکھی جاسکتی ہے۔ اسے دیکھ کر آپ بھی اپنے ویڈیوز بہتر سے بہتر بناسکتے ہیں۔ اسی طرح نیا براؤزر ریلز کری ایشن فلو میں دکھایا گیا ہے۔ اسی طرح کیمرہ آئکن کو چھو کر آپ ریلز ٹیب میں بہچ سکتے ہیں۔ اب ہر روز ویڈیو کے لیے آپ روزانہ بہتر ٹیمپلٹ استعمال کرسکتےہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹیمپلٹ نوٹ کرتے ہی اس کے اثرات، میوزک، اے آر اور دیگر تفصیلات ازخود اس میں شامل ہوجائیں گی۔ پھر اس میں ٹیکسٹ اور ٹرانزیشن بھی خود بخود ملتے جائیں گے۔ اس کے لیے بس ’یوز ٹیمپلٹ‘ کے بٹن پر کلک کرنا ہوگا۔‌واضح رہے کہ اسی سال اپریل میں اس کا اضافہ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے نوآموز ویڈیو بنانے والوں کو فائدہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے