علاقائی

اورنگی ٹاؤن میں راہ چلتی خاتون سے غیر اخلاقی حرکت کرنے والا گرفتار

اورنگی ٹاؤن میں راہ چلتی خاتون سے غیر اخلاقی حرکت کرنے والا گرفتار

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں راہ چلتی خاتون سے غیر اخلاقی حرکت کرنے والے موٹر سائیکل سوار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔‌پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون سے غیر اخلاقی حرکت اور ہراساں کرنے والے ملزم کو کورنگی سے گرفتار کیا گیا۔‌اورنگی ٹاؤن میں موٹرسائیکل سوار کی جانب سے 18 جولائی کو لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔‌پولیس کی جانب سے متاثرہ خاتون سے رابطہ کر لیا گیا ہے، واقعہ صبح خاتون کے آفس جاتے وقت مجاہد آباد میں پیش آیا تھا، خاتون کا بیان ریکارڈ اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے