انٹرٹینمنٹ

’فنکار کسی کی ملکیت نہیں‘، رومیسا خان اسپتال اسٹاف کی ’بداخلاقی‘ پر برس پڑیں

’فنکار کسی کی ملکیت نہیں‘، رومیسا خان اسپتال اسٹاف کی ’بداخلاقی‘ پر برس پڑیں

کراچی: معروف ٹک ٹاکر اور اداکارہ رومیسا خان نے کہا ہے کہ فنکار عوامی شخصیات ضرور ہیں لیکن وہ کسی کی ملکیت نہیں ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا تھریڈز میں اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اگر کوئی شخص دکھی ہو تو دوسروں کو مہذب انداز اپنانا چاہئے۔ رومیسا خان نے لکھا کہ وہ اپنی والدہ کو شدید تکلیف کی حالت میں ایک ہسپتال لے گئیں جہاں ان کی والدہ کو آئی سی یو میں رکھا گیا اور وہ آئی سی یو وارڈ کے باہر اپنی والدہ کے لئے رو رہی تھیں اور دعائیں کررہی تھیں۔ انہوں نے لکھا کہ اس موقع پر انہیں تسلی اور حوصلہ دینے کی ضرورت تھی لیکن ہسپتال کی نرسیں ان کی ویڈیوز بنارہی تھیں اور ان سے سیلفی لینے کی کوشش کررہی تھیں۔ اداکارہ نے لکھا کہ ہسپتال کے اسٹاف کی طرف سے بدتمیزی اور بداخلاقی نے انہیں بہت زیادہ تکلیف دی اور وہ اس وقت شدید ذہنی اذیت کا شکار ہوئیں۔ رومیسا خان نے بتایا کہ انہیں کسی شاپنگ مال کے اندر ویڈیوز اور سیلفی لینے سے کوئی تکلیف نہیں ہے لیکن اس حساس موقعوں پر لوگوں کو فنکاروں کی نجی زندگی کا خیال رکھنا چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے