ممبئی: بالی وڈ کی سینئر اداکارہ اور سیاستدان جیا بچن نے منی پور سانحے پر انڈین حکومت کی طرف سے خاموشی پر سخت تنقید کی ہے۔ بھارتی میڈیا سے تازہ گفتگو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں اس افسوسناک سانحہ پر گفتگو جاری ہے جبکہ حکومت اس معاملے پر ٹس سے مس نہیں ہورہی۔جیا بچن نے حادثے کی اندوہناک ویڈیوز پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ان میں پورے کلپ کو دیکھنے کی ہمت نہیں تھی اور انہیں بہت شرم محسوس ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ اتنے بہیمانہ واقعہ اور خراب صورتحال کے باوجود سرکاری حکام کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔واضح رہے کہ بالی وڈ کی مختلف شوبز شخصیات اکشے کمار، کرینہ کپور، سنجے دت، کیارا ایڈوانی اور دیگر نے بھی واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انٹرٹینمنٹ
منی پور سانحہ ؛ جیا بچن مودی حکومت کی خاموشی پر برس پڑیں
- by web desk
- جولائی 26, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 960 Views
- 2 سال ago