ڈالر کی قیمت میں دوسرے روز بھی روپے کے مقابلے میں کمی دیکھنے میں آئی ۔انٹر بینک میں ڈالر 22 پیسے سستا ہونے کے بعد 286 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے100 انڈیکس میں 145 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 46 ہزار827 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔