تازہ ترین

بجلی مہنگی، پاور ڈویژن نے بنیادی ٹیرف جاری کر دیا

بجلی مہنگی، پاور ڈویژن نے بنیادی ٹیرف جاری کر دیا

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.50 روپے تک فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 42 روپے 72 پیسے تک پہنچ گیا ہے۔‌پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔‌پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق جولائی 2023ء سے ہو گا۔‌نوٹیفکیشن کے مطابق سیلز ٹیکس کے بعد فی یونٹ بنیادی ٹیرف 50 روپے41 پیسے، ماہانہ 1 سے 100 یونٹ تک کا ٹیرف 3 روپے اضافے سے 16.48 روپے جبکہ ماہانہ101 سے 200 یونٹ تک کا ٹیرف 4 روپے اضافے سے 22.95 روپے ہو گیا ہے۔‌پاور ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ201 سے 300 یونٹ تک کا ٹیرف 5 روپے اضافے سے 27.14 روپے جبکہ ماہانہ301 سے400 یونٹ کا ٹیرف 6.50 روپے اضافے سے 32.03 روپے کا ہو گیا ہے۔‌نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ401 سے 500 یونٹ کا ٹیرف 7.50 روپے اضافے سے 35.24 روپے جبکہ ماہانہ501 سے 600 یونٹ کا ٹیرف 7.50 روپے اضافے سے 36.66 روپے کا ہو گیا۔‌پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ501 سے 600 یونٹ کا ٹیرف 7.50 روپے اضافے سے 37.80 روپے جبکہ ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 7.50 روپے اضافے سے 42.72 روپے ہو گیا ہے۔‌اسی طرح ماہانہ50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ 3.95 روپے جبکہ ماہانہ51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ 7.74 روپے پر برقرار ہے۔‌نوٹیفکیشن کے مطابق 1 سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے فی یونٹ 7.74 روپے جبکہ ماہانہ101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے فی یونٹ 10.06 روپے پر برقرار ہے۔‌پاور ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیک آورز میں تھری فیز میٹر پر فی یونٹ بجلی کی نئی قیمت41 روپے 89 پیسے جبکہ آف پیک آورز میں تھری فیز میٹر پر فی یونٹ بجلی کی نئی قیمت 35 روپے57 پیسے مقرر کی گئی ہے۔‌کمرشل، انڈسٹریز اور زرعی استعمال سمیت دیگر شعبوں کے لیےفی یونٹ بجلی ساڑھے7 روپے مہنگی کی گئی ہے۔‌پاور ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی ان نئی قیمتوں کا نفاذ کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز پر ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے