انٹرٹینمنٹ

کیرتی سینن نے اپنا بیوٹی برانڈ متعارف کروا دیا

کیرتی سینن نے اپنا بیوٹی برانڈ متعارف کروا دیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کیرتی سینن ہم عصر اداکاراؤں کترینہ کیف اور دیپکا پڈوکون کی صف میں شامل ہوگئیں، انہوں نے حال ہی میں اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنا بیوٹی برانڈ ہائفن متعارف کروایا ہے، کیرتی اس کی شریک بانی ہیں۔ ‌اس حوالے سے جمعرات کو 33 سالہ کیرتی سینن نے سوشل میڈیا پر ہائفن کی نقاب کشائی کا اعلان کیا۔ اس سے کچھ عرصے قبل کیرتی اپنے پروڈکشن ہاؤس بلیو واٹر فلائی لانچ کرچکی ہیں۔‌واضح رہے کہ کیرتی سے قبل کترینہ اور دیپکا اپنے اپنے بیوٹی برانڈز متعارف کرواچکی ہیں۔‌اپنے انسٹاگرام پر برانڈ کی نقاب کشائی کے موقع پر کیرتی نے جو کیپشن تحریر کیا، اس میں انہوں نے لکھا کہ مجھے اپنی سالگرہ مبارک! آج بلآخر 27 جولائی 2023 کو میرا دل خوشیوں سے لبریز اور میں مشکور ہوں کہ میں آپ تمام کو اپنی دنیا ہائفن میں خوش آمدید کہتی ہوں۔ ‌ہائفن بجٹ فرینڈلی بیوٹی برانڈ ہے اور اس کی ویب سائٹ کے مطابق پراڈکٹس کی قیمتیں 449 سے 649 بھارتی روپے تک ہیں، اب تک اس برانڈز میں کل چار پراڈکٹس شامل ہیں۔ ویب سائٹ کے مطابق یہ تمام کلینیکلی ٹیسٹ شدہ، پیٹا سرٹیفائیڈ، ویگان اور زیرو پلاسٹک فوٹ پرنٹ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے