تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

ملک بھر میں فی تولہ سونا کی قیمت میں دوبارہ ہزروں روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔‌تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر اضافے کے بعد 1975 ڈالر ہوگئی ہے۔‌دوسری طرف ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر ، فیصل آباد ، ملتان ، روالپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 2600 روپے بڑھ کر 224700 روپے ہوگئی ہے۔‌ادھر دس گرام سونے کی قیمت 2230 روپے بڑھ کر 192644 روپے ہوگئی ہے۔‌مزید برآں فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا، دونوں کی قیمتیں بالترتیب 2750 اور 2357روپے کی سطح پر برقرار ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے