کھیل

ورلڈکپ؛ شائقین کرکٹ کیلئے ای ٹکٹس کی خریداری سے متعلق بڑا اعلان

ورلڈکپ؛ شائقین کرکٹ کیلئے ای ٹکٹس کی خریداری سے متعلق بڑا اعلان

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ نے ورلڈکپ میں ٹکٹوں کی خریداری سے متعلق بڑا بیان دیدیا۔‌بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رواں برس بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میچز کیلئے کرکٹ فینز کو ای ٹکٹ کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی البتہ شائقین کو فزیکل ٹکٹس اپنے ہمراہ رکھنا ہوں گے۔‌سیکریٹری بی سی سی آئی نے کہا کہ ای ٹکٹس کی آزمائشی شروعات پہلے باہمی سیریز کے دوران کی جائیں گی، احمد آباد اور لکھنؤ جیسے بڑی گنجائش والے اسٹیڈیمز کے لیے میگا ایونٹس کے دوران ای ٹکٹس ممکن نہیں۔‌جے شاہ نے مزید کہا کہ آئی سی سی کے ساتھ ملکر ورلڈکپ ٹکٹس کے حوالے سے جلد اعلان کریں گے جبکہ گراؤنڈ آنے والے فینز کے لیے صحت مندانہ ماحول اور واش رومز کی صفائی ستھرائی اولین ترجیح ہوگی۔‌دوسری جانب ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے ری شیڈول ہونے کا امکان بڑھ گیا، سیکیورٹی اداروں نے نوراتری کے موقع پر ہائی وولٹیج میچ نہ کرانے کا مشورہ دے دیا، مقابلہ 15 کے بجائے 14 اکتوبر کو ہونا ممکن ہے جبکہ وینیو کی تبدیلی پر بھی غور کیا جارہا ہے۔‌بورڈ کی جانب سے حتمی فیصلی ایک دو روز میں ہونے کا امکان ہے جبکہ وینیو کی تبدیلی سے شائقین کرکٹ کو بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ہے۔‌واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے شروع ہوگا، پاکستان ورلڈکپ میں اپنے سفر کا آغاز 6 اکتوبر کو حیدر آباد میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گا۔‌شیڈول کے مطابق 12 اکتوبر کو پاکستان کا سامنا سری لنکا سے ہوگا جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 15 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔‌پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ 20 اکتوبر کو بنگلورو میں رکھا گیا ہے، 23 اکتوبر کو پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں چنائی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ قومی ٹیم 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ جبکہ 31 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے مدمقابل آئے گی۔‌گرین شرٹس کا 5 نومبر کو بنگلورو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کا جوڑ پڑے گا جبکہ 12 نومبر کو قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف کولکتہ میں میدان میں اُترے گی۔‌ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل ممبئی، دوسرا کولکتہ میں ہوگا، فائنل 19 نومبر کو احمد آباد نریندر مودی میں کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے