وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نھیان سے ان کے بھائی کے انتقال پرتعزیت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے وزیرِ اعظم پاکستان کا محل پہنچنے پر گرمجوشی سے استقبال کیا۔دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات میں وزیرِ اعظم کا متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نھیان سے ان کے بھائی شیخ سعید بن زاید آل نھیان کے انتقال پر دِلی رنج و غم کا اظہار کیا۔وزیر اعظم پاکستان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارت کے مابین مشترکہ عقیدے اور بھائی چارے کی بنیاد پر مضبوط تعلقات قائم ہیں۔صدرِ متحدہ عرب امارات نے ملاقات میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین مضبوط سفارتی تعلقات کا بھی ذکر کیا۔ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔