بورے والا: اپنے بیوی بچوں کو مغوی بنا کر تشدد کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔ بورے والا میں اپنے بیوی بچوں کو مغوی بنا کر تشدد کرنے والا ملزم قاضی احمد پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔ملزم قاضی احمد کو تھانہ سٹی بوریوالا کو اسلحہ کی ریکوری کے لیے M بلاک لے جایا گیا، جہاں اس نے پسٹل و خنجر برآمد کروایا، واپسی جاتے ملزم نے پولیس کنسٹیبل سے سرکاری گن چھیننے کی کوشش کی، اسی دوران فائر چلنے سے قاضی احمد شدید زخمی ہو گیا، اسے اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جاںبر نہ ہو سکا۔ واضح رہے کہ ملزم قاضی احمد کو پولیس نے 4 دن پہلے گرفتار کیا تھا۔